جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے ریاست مخالف بیانیے کی پی ڈی ایم میں بھی درگت بننا شروع ، مریم نواز نے ایکشن لے لیا ، مخالفین کی فہرست مانگ لی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کے بیانئے کی مخالفت کرنے والوں کی فہرستیں مانگ لیں ، 13 دسمبر کے جلسے سے پہلے لیگی رہنمائوں کو بیانیے پر پوزیشن کلیئر کرنا ہو گی۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کی

پارٹی بیانیے کی حمایت نہ کرنے والوں کو سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے مریم نواز نے بیانئے کی مخالفت کرنے والوں کی فہرستیں مانگ لی ہیں۔13دسمبر جلسے کی کمیٹیوں میں بیانیہ مخالف رہنمائوں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا 13 دسمبر کے جلسے سے پہلے لیگی رہنمائوں کو بیانیے پر پوزیشن کلیئر کرنا ہو گی۔دوسری جانب چیئرمین پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف خاندان کے ریاست مخالف بیانیے کی پی ڈی ایم میں بھی درگت بننا شروع ہو گئی ہے ،مفرور شریف اپنی سیاست کا حشر نشر ہونے کے بعد دیگر جماعتوں کو لپیٹ میںلینا چاہتے تھے۔ میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں انہوںنے کہا کہ نواز شریف خاندان کے ریاست مخالف بیانیے کو پی ڈی ایم اتحاد نے بھی مسترد کردیا، بلاول زرداری کے انٹر ویو سے واضح ہو گیاہے پی ڈی ایم کو بھی نواز شریف کے بیانیے پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی پانامہ رانی اپوزیشن کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلانا چاہتے تھے جسے اپوزیشن نے ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خاندان کی سیاست حالت نزاع میں ہے اور اس کی واپسی نا ممکن ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…