اسلام آباد (این این آئی)امریکی تعاون سے پاٹرنڈ پن بجلی گھر منصوبہ سے بجلی ترسیل کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی مینجنگ ڈائریکٹر نے پاٹرنڈ توانائی ترسیل منصوبہ کا افتتاح کیا ، منصوبے سے قومی توانائی گرڈ میں 147 میگاواٹ پن بجلی کی شمولیت کا اضافہ کرے
گی ، امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے توسط سے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے خطہ میں بجلی کی ترسیل کی لائنوں کی تعمیر اور گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر کی گئی ۔یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر جْولی کوئنین کے مطابق این ٹی ڈی سی اور یو ایس ایڈ کی سرمایہ کاری سے پاٹرنڈ منصوبے سے قومی گرڈ کو بجلی فروخت کررہا ہے ۔