اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف واپس نہیں آ رہے، اس بات کا انکشاف معروف صحافی رانا عظیم نے کیا، اس کی وجہ انہوں نے میاں نواز شریف کے حالیہ بیانات کو قرار دیا اور کہا کہ اگر انہوں نے واپس آنا ہوتا تو
وہ ایسے بیانات نہ دے رہے ہوتے۔ رانا عظیم نے میاں نواز شریف کے شیر جوان فورس سے خطاب بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ خطاب لیگی رہنماؤں سے تھا، اس خطاب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ لوگوں نے لاہور کے جلسے کو کامیاب بنانا ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ پانچ لوگوں کو میاں نواز شریف نے یہ ذمہ داری سونپی لیکن ان پانچوں افراد نے ایک میٹنگ میں یہ ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا۔ جس پر لیگی رہنماؤں کو میاں نواز شریف نے دوبارہ پیغام بھیجا کہ آپ جن لوگوں پر انحصار کر رہے تھے وہ کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہیں، جس پر میاں نواز شریف نے ان پانچ افراد سمیت تمام لیگی رہنماؤں سے کہا کہ جو بھی میرے حکم پر عمل نہیں کرے گا اس کا پارٹی میں کوئی حصہ نہیں ہو گا۔ آئندہ الیکشن میں ان کو پارٹی سے فارغ سمجھا جائے، معروف صحافی نے کہا کہ ان پانچ رہنماؤں میں سے دو کا تعلق لاہور سے اور باقی تین کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ معروف صحافی نے نواز شریف کی جانب سے دیے گئے ہدایت نامے کو انتہائی خوفناک قرار دیا ہے۔