لاہور (آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں شریک ملزم شفقت بگاکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،پولیس نے ملزم شفقت کو پیش کرکے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شفقت اپنا 164
کا بیان قلمبند کرانا چاہتا ہے، عدالت نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد بیان قلمبند کرنے کی اجازت دیدی،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ 18نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا، بعدازاں لاہور کی مقامی جوڈیشل عدالت نے موٹروے زیادتی کیس میں شریک ملزم شفقت بگا کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ164 کا بیان قلمبند کرلیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نزہت جبین نے ملزم کا بیان قلمبند کیا، ملزم شفقت کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم شفقت بگا نے اعتراف جرم کر لیا، ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے یہ جرم ملزم عابد ملہی کے کہنے پر کیا، تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ نے ملزم شفقت بگا کو عدالت پیش کیا جبکہ عدالت نے بند کمرے میں ملزم کا بیان قلمبند کیا۔