جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم کس ملک کا2روزہ دورہ کریں گے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر (آج) بدھ کو دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر بوسنیا کے صدر 4 اور 5 نومبر کو  پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے ، بوسنیا کے صدر کے ہمراہ ایک اعلی سطحی

وفد بھی ہوگا۔ بوسنیا کے صدر دورے کے دوران صدرپاکستان عارف علوی،وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ،بوسنیا کے صدر اسپیکر قومی اسمبلی ، وزیر خارجہ ، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت کے ساتھ الگ الگ ملاقات کریں گے ،وزیر اعظم عمران خان نے مئی 2019 میں مکہ مکرمہ میں 14 ویں او آئی سی سربراہی اجلاس کے ضمنی خطوط پربوسنیا کے صدر سے ملاقات کی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بوسنیا ہرزیگوینا کے ساتھ روایتی طور پر گرم جوش اور دوستانہ تعلقات سے لطف اندوز ہے ضرورت کے وقت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ 1994-95 کے دوران پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں فوجیوں کا ایک اہم حصہ رہا جبکہ بوسنیا ہرزیگوینا نے 2005 میں پاکستان میں آنے والے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے دوران مدد فراہم کی۔فریقین تجارت ، تعلیم ، ثقافت اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں مزید گہرے اور وسیع تعاون کے لئے پرعزم ہیں۔بوسنیا کے صدر کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین باہمی تعاون کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں معاون ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…