جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

کورونا کی دوسری لہر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو بند کردیا گیا‎‎

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعث قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو تین دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے باعث قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے 9 نومبر تک ہونے والے تمام اجلاس منسوخ کردئیے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر کو 6 نومبر 2020 تک بند رکھا جائے گا اس دوران پارلیمنٹ ہائوس میں سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور تمام عملہ کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پرتشویش کا اظہار کیا گیا ، کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک میں کاروبار ، صنعتیں اور سکول بند نہیں کریں گے ، بلکہ کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرنا ہوگا۔ دریں اثنا تعلیمی اداروں میں بڑھتے کیسز کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے زریعے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ متوقع ہے ۔اجلاس میں اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال پر گفتگو ہوگی۔ اجلاس میں آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے متعلق فیصلہ ہوگا، علاوہ ازیں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کورونا سے ایک اور ڈاکٹر انتقال کر گیا ۔ڈاکٹر صادق حسین کورونا کے باعث CMH راولپنڈی میں انتقال کر گئے ،ڈاکٹرصادق حسین کی عمر 55 سال تھی۔ڈاکٹر صادق حسین پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے سابق صدر تھے ۔ڈاکٹر صادق حسین پونچھ میڈیکل کالج میں بطور ایسوسی ایشن پروفیسر پیڈیاٹرک خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ڈاکٹر صادق حسین گزشتہکئی دنوں سے کورونا کے باعث CMH راولپنڈی میں زیر علاج تھیڈاکٹر صادق حسین کی نماز جنازہ منگل 3 نومبرکو راولاکوٹ میں ادا کی گئی ۔ پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر خبیب شاہد کا ڈاکٹر صادق حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہارپیما کے صدر نے ڈاکٹر صادق حسین کی پیشہ ورانہ اور تنظیمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…