جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ اکیلے نہیں جارہے بلکہ انکے ساتھ کونسا اہم رکن اگلےہفتے پارٹی چھوڑنے والا ہے؟حیران کن انکشاف

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عامر متین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد القادر بلوچ نے بیان دیا کہ میں اب نواز شریف کے اس بیانیے کیساتھ نہیں چل سکتا اور انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ، وہ اکیلے نہیں جارہے بلکہ بلوچستان کی پوری پارٹی ساتھ لے کر جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ

بلوچستان میں کوئی پارٹی نہیں چل سکتی ، وہاں نہ ن لیگ نہ پیپلز پارٹی ایڈجسٹ کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ثنا ء اللہ ذہری اینڈپارٹی تو پہلے ہی نالا ں ہے ، 7نومبر فیصلہ کیا جائے اور سارا چپٹر بند ہو جائے گا ۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے کہا ہےمیری اطلاعات کے مطابق عبد القادر بلوچ سمیت کئی لوگ ن لیگ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں،ایاز صادق نے اب سٹینڈ لینے کی بات کی ہے ، ہوسکتا ہے یہ نوازشریف کی طرف سے شاباش کی وجہ سے ہو، پاکستان نے بھارت کا غرور مٹی میں ملایا،یہ سپہ سالار کو نشانہ بنارہے اور کہتے ہیں کہ ہم فوج کے خادم ہیں،کیا سپہ سالار کے بغیر کسی فوج کا تصور ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے بیان والے ایشو پر ن لیگ کے اندر اگر واضح تقسیم نہ ہو تو پھر تعجب کی بات ہے ۔وہ شخص مسلم لیگی ہی نہیں ہے جو اپنے دل میں انڈیا کی محبت پالتا ہو اور انڈیا سے نفرت نہ کرتا ہو۔مسلم لیگی جیسا بھی ہواس کا پاکستان ، فوج ،پاکستان کی سلامتی اور انڈیا کے حوالے سے ایک مزاج ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو کے دوران کہاکہ قائد اعظمؒ کے فرامین ،اقبالؒ کی سوچ سے انحراف کرکے کوئی اصلی نہیں جعلی مسلم لیگی ہوسکتا ہے ،اگر نوازشریف عبد الصمد اچکزئی کی برسی کی تقریب میں نہ جاتے تو بلوچستان میں جو مسلم لیگ کی حکومت ختم ہوئی وہ ختم نہیں ہونی تھی۔ سینئر تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے کہا ہے ایاز صادق کے بیان والے ایشو پر ن لیگ کے اندر اگر واضح تقسیم نہ ہو تو پھر تعجب کی بات ہے ۔وہ شخص مسلم لیگی ہی نہیں ہے جو اپنے دل میں انڈیا کی محبت پالتا ہو اور انڈیا سے نفرت نہ کرتا ہو۔مسلم لیگی جیسا بھی ہواس کا پاکستان ، فوج ،پاکستان کی سلامتی اور انڈیا کے حوالے سے ایک مزاج ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو کے دوران کہاکہ قائد اعظمؒ کے فرامین ،اقبالؒ کی سوچ سے انحراف کرکے کوئی اصلی نہیں جعلی مسلم لیگی ہوسکتا ہے ،اگر نوازشریف عبد الصمد اچکزئی کی برسی کی تقریب میں نہ جاتے تو بلوچستان میں جو مسلم لیگ کی حکومت ختم ہوئی وہ ختم نہیں ہونی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…