جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

کشمالہ طارق کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‎

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی محتسب انسداد برائےہراسانی کشمالہ طارق رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں، انہوں نے ملک کی مشہور کاروباری شخصیت وقاض خان سے شادی کی،خوشگوار شادی کی تقریب پر بنائی گئیں،تصاویر اور

ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔نجی ٹی وی فور ٹی ٹو کے مطابق تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف سیاستدان وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، شادی کی موقع پر دونوں خاندان کے اہلخانہ، عزیزاقارب اور سیاسی وسماجی دوستوں نے شرکت کی، شادی کی تقریب اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ملک کی مشہور کاروباری شخصیت وقاض خان سے شادی کی جو کہ اسلام آباد میں بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کے مالک ہیں۔انسٹاگرام پر نئے جوڑے کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں ہیں، جن میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں،بارات اور نکاح کے وقت کشمالہ طارق نے زیورات اور میرون فراک زیب تن کی ہوئی تھی جس میں وہ خوبصورت دکھائی دیں جبکہ وقاض خان نے سفید شرٹ اور بلیو رنگ والے کوٹ تھری پیس کے ساتھ پہنا ہوا تھا۔سابق ایم این اے کشمالہ طارق نے نکاح کےوقت سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہلکی پھلکی جیولری پہنی۔واضح رہے کہ قبل ازیں کشمالہ طارق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی جس میں وہ اپنی شادی کی تقریب میں دیگر مہمانوں کے ہمراہ ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے پر صارفین کی رائے میں اختلافات پایا جارہا ہے کیونکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ شادی کی ویڈیو نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…