لاہور (آن لائن)انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے موٹر وے پر خاتون کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔سوموار کے روز ملزم عابد ملہی کو سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس تفتیشی افسر کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عابد ملہی سے تفتیش جاری ہے، استدعا ہے کہ مزید پندرہ روز کا ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو 16 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ کیس کے دوسرے ملزم شفقت علی کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھیجا گیا ہے۔ملزمان کو موٹر وے پر فرانسیسی پلٹ پاکستانی شادی شدہ خاتون سےآبر ریزی اور ڈکیتی کے جرم میں تھانہ گوجر پورہ لاہور میں ضابطہ فوجداری کی 376 اور 392 کی دفعات کے ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔