منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

حکومت میری بات کو فوج پر ڈال رہی ہے،بھارتی جھنڈا اور مودی کی تصویریں پاکستان میں لگانا کہاں کی محب الوطنی ہے، ایاز صادق کھل کر بول پڑے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت میری بات کو فوج پر ڈال رہی ہے جو کہ نامناسب بات ہے،بھارتی جھنڈا اور مودی کی تصویریں پاکستان میں لگانا کہاں کی محب الوطنی ہے۔ اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے نہ کبھی عمران خان سے این آر او مانگا ہے نہ ان سے این آر او چاہتے ہیں میری قومی

اسمبلی میں کی گئی بات کو غلط رنگ دیا، اور اس بات کو فوج کی جانب موڑ دیا جس سے عوام نے غصے کا اظہار کیا، انہوں نے میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کی حب الوطنی ہے کہ بھارت کے جھنڈے لاہور کی سڑکوں پر نصب کر دیئے جائیں حب الوطنی کے نام پر بھارتی جھنڈے اور نریندر مودی کی تصویریں پاکستان میں لگا دی گئیں، ان کے پاس کارکردگی نہیں ہے یہ بس غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہاتھا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، نہ مجھے حق ہے کہ میں کسی کو غدار کہوں اور نہ کسی اور کو حق ہے کہ وہ مجھے غدار کہے۔ میں اپنے موقف قائم ہوں میر ے بیان کو افواج پاکستان کے سا تھ نتھی کر کے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی گئی۔ سیاست میں اختلافات ہیں اور ہوں گے لیکن جہاں پاکستان کی بات ہو گی ہم یکجا ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے ایاز صادق نے انتہائی سنجیدہ اور ذمہ دارانہ بات کی ہے ان کے بیان کو پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کو شش کی گئی۔ قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے ہیں، ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے، 25جولائی کو آنیوالی دھاندلی زدہ ہم پر مسلط کی گئی۔ ہفتہ کو مولانا فضل الرحمٰن لاہور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما ایاز صادق سے ملاقات کے لیے تشریف لائیے

جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ تقریباً 10 دن پہلے سے ہی یہ ملاقات طے تھی اور اسی سلسلے میں مولانا صاحب تشریف لے کر آئے ہیں لیکن اس میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی سوچ

ہے اور ہر طرح کی بات کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، نہ مجھے حق ہے کہ میں کسی کو غدار کہوں اور نہ کسی اور کو حق ہے کہ وہ مجھے غدار کہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان جو چاہتا ہے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکے گا، سیاسی سوچ ہماری مختلف ہو سکتی ہے لیکن جہاں پاکستا کی بات آتی ہے تو پوری پاکستای قوم یکجا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…