اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے ملک دشمن بیانیہ پر پشاور جلسہ سے قبل کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور جلسہ کے فوری بعد گرفتاریوں اور مقدمات درج کرکے کم و بیش 15سے 20رہنماؤں کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے
کی حکمت عملی بنائی ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ پشاور جلسہ کا انتظار کیا جائے تاکہ بل مکمل تھیلے سے باہر آ جائے اور وہاں ملک دشمن بیانیہ کو لیکر چلنے والے ممکنہ طور پر اپنا آخری پتہ پھینکیں گے اور اس پر کارروائی کرنے کے لیے حکومت کے پاس مواد بھی وافر مقدار میں مل جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اثناء میں وزارت قانون بھی مدارس ریفارمز کے حوالہ سے کوئی حتمی ڈرافٹ تیار کر لے گی اور اس پر فوری طور نافذ کرنے کے لیے بل بھی پاس کروائے جانے کا امکان ہے،معلومات کے مطابق لاہور میں سابق سپیکر آیاز صادق کے خلاف دی جانیوالی درخواستوں پر مقدمات درج کرکے فوری کارروائی نہ کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے اور اس حوالہ سے حتمی فیصلہ کل کابینہ اجلا س میں کیا جائے گا۔