پشاور(آن لائن) دیر کالونی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہو گئی ہے، قبائلی اضلاع میں گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کو مزید تحقیقات کے لئے بھی پشاور منتقل کردیا ہے جبکہ تحقیقات کادائرہ قبائلی اضلاع تک وسیع کردیاہے ،
مدرسہ کے طالب علموں کے تمام کوائف اورریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے اور ان کی روشنی میں بھی تحقیقات وسیع کی گئی ہے ،پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ قبائلی اضلاع میں گرفتار ہونے و الے بعض مشکوک افراد سے بھی دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے، علاقے میں سادہ کپڑوں میں مزیدپولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے، امن اومان کی صورتحال کے باعث پشاور بھر کے چالیس ہزار سے زائد مساجد کی انتظامیہ کوبھی سیکورٹی ایڈوائز جاری کردی ہے، ا س سے قبل تین ہزار سے زائد مدارس کی انتظامیہ کو سیکورٹی ایڈوائز جاری کی گئی ہے جس میں مدارس اور مساجد کی انتظامیہ کو ہدایات کی ہے کہ وہ سیکورٹی کے لئے مناسب اقدامات کرے ۔