کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرہوا بازی غلا م سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ حکومت کے وزرا کا احتساب ہورہا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی جوش خطابت میں زبان لڑکھڑا گئی اوروہ پلوامہ کہہ گئے
جسے ایک ایشوبنا دیاگیا اور اس ایشو پر ہندوستان شادیانے بجا رہا ہے جبکہ اس کاحقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ حقیقت میں ان کا یہ بیان تھا۔پروگرام میں موجود اویس نورانی نے جو کچھ کہازبان کا لڑکھڑانا نہیں تھا۔میرا پی ڈی ایم سے سوال ہے کہ کون سے حالات تھے کہ مولانا نے گزشتہ سا ل اکتوبر میں بھی دھرنا دیااس دھرنے کی وجوہا ت کیا تھیں جبکہ مسئلہ کشمیرکو سلامتی کونسل میں وزیراعظم نے تقریر کرکے دوبارہ زندہ کیااس کو اجاگر کیا بہتر انداز سے س پر بات ہوئی اور یہ پیغام پوری دنیا تک پہنچا۔