بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رنگیلا وزیر اعظم داڑھی پر ہاتھ پھیر کر کہتا ہے گھبرانا نہیں،اس بارے میں سوچنا بھی مت، قادر پٹیل نے اہم معاملے پرعمران خان کو کھری کھری سنا دیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے جزائر کے بارے میں سوچنا بھی مت۔مودی کیلئے دعا ہم نے نہیں کی تھی آپ مودی کے یار ہو،ہم کہیں گے ابھی نندن کو آپ نے چھوڑا ہے۔ قادر پٹیل نے پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ مت گھبرانا، کیونکہ آپ سب کا ملکر

جو گھبرانا بنتا ہے وہ صرف آپکا پرائم۔منسٹر گھبرا رہا ہے۔یہ پاکستان کا رنگیلا وزیر اعظم ہے ہاتھ داڑھی پر پھیرکر ایکٹنگ کرتاہے اور دوسروں کو کہتا ہے گبھرانا نہیں ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے باجوڑ کے جلسہ میں مودی کی فتح کیلئے دعا کی تھی۔ مودی کو خوش کرنے کی پالیسی کا نتیجہ کیا نکلا ، سقوط سرینگر ہوگیا۔ سڑک کا نام تبدیل کر کے سری نگر ہائی وے رکھ دیا گیا اور عمارتوں پر لائٹ بند کرکے کشمیریوں کے ساتھ رنگ بازی کی گئی۔ تاریخ معاف نہیں کرے گی ۔عمران خان نے کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہے ۔تاریخ میں عمران خان کا نام سیاہ حروف سے لکھا جائیگا، کشمیری قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی ،انہوں نے کہا کہ حامد میر کی نانی سیالکوٹ سے ملحقہ گاوں سے مقبوضہ کشمیر میں لڑنے کیلئے گئیں اور پھر نہیں ملیں ، اس پر پریزئیڈنگ آفسیر امجد نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم کے حوالے سے جو غیر پارلیمانی الفاظ استعمال ہوئے انہیں حذف کیا جائے،اس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دوسری طرف سے بھی جو الفاظ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال ہوئے ہیں وہ بھی حذف ہونے چاہئیں، خواجہ آصف نے جو الزام لگائے ان کا مدلل جواب دہنا چاہئے،شور نہ کریں یہ ایوان ہے کوئی مچھلی منڈی نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چور اور ڈاکو کا لفظ غیر پارلیمانی ہے تو اس کے خلاف رولنگ دے دیں،  راجہ پرویز اشرف اسی دوران سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کورم کی نشاندھی کر دی کورم پورا نہ نکلا اور قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…