بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سندھ پولیس نے بغاوت کر دی، آئی جی سندھ کے بعد 3 ڈی آئی جی بھی چھٹی لے کر چلے گئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (نیوز ڈیسک+ ایجنسیاں) سندھ کے ایڈیشنل آئی جی اور ڈی جی آئی جی رینک کے تمام افسران چھٹیوں پر چلے گئے، اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے،ان کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کیپٹن صفدر کے واقعے میں پولیس افسران کو بے عزت کیا گیا۔ آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہرغیرمعینہ مدت کیلئے

چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔ان کے علاوہ تین ڈی آئی جی بھی چھٹی لے کر چلے گئے ہیں۔ چھٹی کی درخواست دینے والوں میں سی سی پی او کراچی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزثاقب اسماعیل میمن، ڈی آئی فنانس ذوالفقار مہر، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم خان،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ قمر الزماں، ایس ایس پی انٹیلی جنس توقیر نعیم،ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں، ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو،ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین، ایس ایس پی سنٹرل عارف راؤ اسلم، ڈاکٹر اجمل سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق آئی جی سمیت سندھ پولیس کے دیگر اعلی افسران نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں چھٹیوں پر جانے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی نے دو ماہ کی چھٹی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چھٹی کی درخواست تیار کرلی ہے اور آئی جی سندھ آج ہی اپنی چھٹی کی درخواست حکام کو ارسال کردیں گے۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے اس معاملے پر دل برداشتہ ہو کر دو ماہ کی چھٹیوں کے لیے دخواست دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے

تمام افسران کل کے واقعے کے بعد صدمے میں ہیں۔ ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے پر آئی جی سمیت سندھ پولیس کے دیگر اعلی افسران چھٹیوں پر جانے پر غور کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر آج دفتر نہیں آئے۔سندھ پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی)اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس

نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے میں بے جا مداخلت پر دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی۔عمران یعقوب منہاس کی جانب سے انسپکٹر جنرل (آئی جی)سندھ پولیس کو لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف حالیہ مقدمے کے اندراج کے معاملے میں کام میں بے جا مداخلت ہوئی اور پولیس کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے پولیس افسران و

ملازمین دل برداشتہ اور افسردہ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دباؤ کے اس ماحول میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی مشکل ہے اور اس دباؤ سے نکلنے کے لیے مجھے 60 روز کی رخصت درکار ہے۔غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی پولیس کے دیگر اعلی افسران نے بھی چھٹی کی درخواستیں لکھی ہیں۔ ایک اور نیوز ایجنسی کے مطابق سندھ کے محکمہ پولیس کے انسپکٹر جنرل

(آئی جی) مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے ایک ساتھ دو ماہ کی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے بعد پولیس فورس میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چھٹی پر جانے جانے والوں میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس اور

متعدد ڈی آئی جیز شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بھی چھٹی کی درخواست دے دی۔آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کراچی کے تینوں زونل ڈی آئی جی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی میرپورخاص کا چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کیمطابق سندھ پولیس کے افسران کی جانب سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملہ چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…