جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدرسمیت 2200افراد کیخلاف مقدمات درج، سنگین الزامات عائد

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر سمیت (ن) لیگی رہنمائوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ان پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسہ میں شرکت کیلئے جانے والے قافلے میں تھانہ شاہدرہ لاہور میں لیگی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر پنجاب سانڈ ایکٹ اور سیکورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج کی گئی ہے جس کے مطابق ریلی کی شکل میں گوجرانوالہ میں جلسے کے لیے جاتے ہوئے لیگی رہنمائوں اور کارکنوں نے شاہدرہ چوک لاہور پر بلااجازت ٹریفک بلاک کی جس سے شہریوں کو پریشانی لاحق ہوئی۔مقدمہ 2 ہزار سے 22 سو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر ، ملک ریاض، سمیع اللہ خان، ملک پرویز، علی پرویزملک، بلال یاسین ، سمیع اللہ خان اور سیف الملوک کھوکھر کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کی مدعیت میں درج کیس کے مطابق ملزمان نے ریلی میں حکومتی اجازت کے بغیر گاڑی سے باہر آکر خطاب کیا جس کے دوران حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ریاستی اداروں کے

خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی کی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں ہی نواز شریف، مریم اور مسلم لیگ (ن)کے دیگر رہنمائوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور غداری کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔ادھر گوجرانوالہ میں بھی پی ڈی ایم جلسے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے پر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…