لاہور(نیوز ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جب کہ طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان ورلڈ کپ کے بعد پہلی بارایکشن میں نظرآئیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریزکا آغاز 11 جولائی سے ہوگا جس کے لئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے اظہرعلی کی قیادت میں 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔یواین پی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، اسد شفیق، سرفرازاحمد، بابراعظم، یاسرشاہ، احسان عادل، انورعلی، عماد وسیم، بلال ا?صف، مختاراحمد، محمد رضوان اور راحت علی شامل ہیں جب کہ ورلڈ کپ کے دوران زخمی ہونے طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ٹیم میں جگہ نہ بنانے والوں میں عمراکمل، فاسٹ بولرجنید خان، حارث سہیل، صہیب مقصود اور محمد سمیع شامل ہیں جو سلیکٹرز کی توجہ کا مرکزنہ بن سکے جب کہ چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض فٹ ہوگئے اور ٹیم کو ان کی ضرورت محسوس ہوئی تو ان کے نام پربھی غورکیا جاسکتا ہے۔
سری لنکا کےخلاف قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، جنید آوٹ، عرفان اِن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور کا پہلا نمبر، پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
راولپنڈی،ہوٹل میں متعدد بار زیادتی کے بعد خاتون حاملہ، پیدا ہونے والی بچی بھی چھین لی گئی
-
جمائمہ کے ’دوسرے شوہر کیمرون ‘کون ہیں؟ دونوں کی ملاقات کیسےہوئی؟ اہم تفصیلات منظرعام پر
-
چودھری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر بول پڑے
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی



















































