منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

شیخ رشید کے دس سوالوں کا جواب، مریم نواز آگ بگولہ دس سوالوں اور کرنے والے کو کیا قرار دیدیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پریس کانفر نس کے دوران صحافی نے مریم نواز سے شیخ رشید کے دس سوالوں سے متعلق سوال کیا جس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ میں ان دس سوالوں کو مذاق سمجھتی ہوں اور جس نے کیے ہیں وہ بھی مذاق ہے۔

ان پر میں کوئی جواب دینا انہیں آئی لائٹ کرنے والی بات جو کہ وہ DESERVE نہیں کرتے ۔ انہوں نے صحافی کو مخاطب ہوتے کہا کہ میں اس قسم کے لغو اور بیہودہ باتوں کا جواب دینا پسند نہیں کرتی ۔قبل ازیں مریم نواز نے پریس کانفر نس کے دوران کہا ہے کہ میرے نہیں خیال کہ عمران خان سے زیادہ کسی نے اداروں کو بدنام کیا ہے بلکہ اپنے سیاسی کھیل کے لیے استعمال کیا ہے، لہذا اب یہ سوچنا پڑے گا کہ مسلم لیگ (ن)صرف شہباز شریف نہیں بلکہ وہ 22 کروڑ عوام کی ترجمانی کرتی ہے۔مریم نواز کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے کارکنان اور عوام اس سب پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اگر عمران خان کو اسی طرح سپورٹ کیا جاتا رہا اور ملک کو اسی طرح اندھیروں رکھا جاتا رہا تو یہ بات مسلم لیگ (ن)کے ہاتھ سے بھی باہر چلی جائے گی۔اے پی سی کے ایجنڈے پر عملدرآمد سے متعلق انہوں نے کہا کہ چاہے شہباز شریف، مریم نواز یا مسلم لیگ(ن)کے شیروں کو گرفتار کریں یہ تحریک رکنے والی نہیں، یہ تحریک پورے جذبے کے ساتھ چلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…