اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق حکومت پنجاب پر شدید تنقید کے نشتر برسا دیئے ، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بلدیاتی اداروں کو توڑ کر عوام اور انکے نمائندوں سے ناانصافی کی گئی، بلدیاتی اداروں کو توڑنے کے خلاف کیس زیر سماعت ہے جس کا فیصلہ ہونے کو نہیں، حلقے توڑے گئے تاکہ مخالف سیاسی امیدوار کامیاب نہ ہوسکیں
ایازصادق کا مزید کہنا تھا کہ جو اس حکومت کو چلارہے ہیں، ان سے قانون سازی کے حوالے سے ملاقات ہوئی، لیکن اب مزید ملاقاتیں نہیں ہونگی بلکہ ہماری قیادت نے پیغام صادر کر دیا ہے کہ اب کسی سلسلے میں حکومت سے بات چیت نہیں ہو گی ، بات چیت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اب ہماری تیاری جلسے ،جلوس اور ریلیوں کیلئے جاری ہے، اس کے بعد ہم آخر میں استعفوںکی۔