اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں علاقوں میں شدید گرم رہا ۔ تاہم آج جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع کی جارہی ہے ، آج صوبہ پنجاب ،
سندھ ، خبیر پختونخواہ ،کشمیر اور اسلام آباد کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، جبکہ صوبہ بلوچستان میں بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ، گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت،شہید بینظیرآباد 43, جیوانی اور لسبیلا42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔