اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کے پاس2 ہزار ایکڑ کے رقبے پر معیط فارم ہائوس کہاں سے آیا ؟ اے این پی صوبائی صدر ایمل ولی خان نے مولانا فضل الرحمان کی نیب پیشگی سے قبل ہی بڑا مطالبہ کر دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل خان ولی کا کہنا تھاکہ
مولانا فضل الرحمان کے پاس اٹک میں دو ہزار ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا فارم ہائوس ہے اس کے بارے میں عوام کو بتائیں کہ وہ کہاں سے اور کیسے آیا ۔ مولانا کو اپنے اثاثوں متعلق تفصیلات سامنے لانی چاہیں تاہم انہیں اس وقت نیب کا طلب کرنا ٹھیک نہیں ہے۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں، مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو نیب خیبر پختونخوا سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ مولانا فضل الرحمان سے کہا گیا کہ وہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ثبوت دیں، مولانا فضل الرحمان کو نیب کے پی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اسرار الحق کے سامنے پیش ہونیکا کہا گیاہے۔