جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

تمام بچوں کا تعلیمی سلسلہ جلد از جلد بحال کیا جائے،حکومت سے بڑا مطالبہ

datetime 22  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈوآدم (آن لائن) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری  نے کہا کہ تمام بچوں کا تعلیمی سلسلہ جلد از جلد بحال کیا جائے۔ کرونا کے نام پر ملنے والی بیرونی امداد سے چھوٹے نجی تعلیمی اداروں اور ان کے اساتذہ کی فوری مالی معاونت کی جائے نسل نو کی تعمیر تعلیم سے ہی ممکن ہے  ملک کو مزید تعلیمی پسماندگی کی طرف نہ دھکیلا جائے۔

ہر شعبہ اپنی جگہ بحال ہوچکا ہے لہٰذا  بغیر کسی رکاوٹ کے تمام بچوں کے تعلیمی سلسلے کو جلد مرحلہ وار بحال کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری نے ٹنڈو آدم میں منعقدہ دو روزہ صوبائی تربیت گاہ کے کامیاب انعقاد پر ضلع سانگھڑ کے اساتذہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہ صوبائی حکومت کو کرونا کے نام پر جو لاکھوں ڈالر فنڈ ملا ہے وہ فنڈ کہاں ہے؟ تعلیمی بندش سے چھوٹے نجی تعلیمی اسکولز مالی مشکلات کا شکار ہیں اپنے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دے پارہے ہیں۔حکومت فوری طور پر کرونا فنڈ سے نجی اساتذہ کی مالی امداد کرے اور چھوٹے نجی تعلیمی اداروں کو آسان شرائط پر قرضہ دے تاکہ بغیر دشواری کے پھر سے اسکولوں میں تعلیمی نظام بحال ہوسکے۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری پروفیسر رئیس احمد منصوری نے کہا کہ تنظیم اساتذہ ملک بھر کے اساتذہ کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی، یکساں نظام تعلیم بذریعہ قومی زبان کے مکمل نفاذ تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔عشائیہ سے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری صادق موسیٰ،جاوید اخلاق،اسلم قریشی،عرفان قائم خانی،مشرف کریم،عبدالغفور انصاری، عریف اللہ سیفی، عبدالستار انصاری ،پروفیسر احمد جبران غوری،بلال غوری، مظفر علی بہلم،جہانگیر اقبال ، فرید احمد انصاری، سمیع الدین شیخ نے بھی خطاب کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…