لاہور (آن لائن)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے حکومتی فارمولا اور گریڈنگ سسٹم کے تحت انٹر میڈیٹ( پارٹ سیکنڈ) امتحان سالانہ 2020ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس بارے میں چیئر مین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے بتایا کہ اس امتحان میں ایک لاکھ91 ہزار2صد80 طالب علموں نے داخلہ فارم جمع کروائے جن میں سے حکومتی فارمولا کے تحت ایک لاکھ 63ہزار9صد 69اُمیدوار
کامیاب قرار پائے اس طرح سے کامیابی کا تناسب 99.43فیصد رہا۔ لاہور بورڈ کی جانب سے امتحانی نتائج بورڈ ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں جب کہ طالب علم 80029پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔ چیئر مین بورڈ نے کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارک دیتے ہوئے اُن کے مستقبل کے تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔