اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پانچ افراد نے مسافر خاتون کو شوہر کے سامنےآبروریزی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 18  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے (این این آئی) کالاشاہ کاکو کے علاقہ میں پانچ افراد نے پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی مسافر خاتون کو شوہر کے سامنےآبروریزی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی

پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی وارث اپنی اہلیہ رانی بی بی کے ہمراہ کالاشاہ کاکو میں اپنے رشتہ داروں کو ملنے آرہا تھا کہ وارث اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور مینار پاکستان بس اسٹاپ پر اترا اور اس نے اپنے رشتہ داروں سے فون پر رابطہ کرنا چاہا تو رابطہ نہ ہوسکا۔ اسی دوران ایک مالشیہ میاں بیوی کو مل گیا اور اس نے بتایا جس جگہ آپ نے جانا ہے وہ ان کو جانتا ہے مالشیہ بذریعہ رکشہ کالاشاہ کاکو میں چند ہفتے قبل قائم کئے گئے ایس پی آفس کے قریب ویران جگہ پر پہنچا تو اس کے دو موٹر سائیکل سوار ساتھی بھی پہنچ گئے اور گن پوائنٹ پر میاں بیوی کو کھیتوں میں لے گئے جہاں پہلے سے ان کے دو ساتھی بھی انتظار کررہے تھے پانچوں ملزماں نے مسافر وارث کے ہاتھ باندھ دیئے اور اس کی بیوی (ر) بی بی کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔پولیس نے وارث کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے چند مشکوک افراد کو حراست میں لینے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کرا لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…