سکھر(این این آئی)وزیراعظم بھی کہے تو بغیر پیسوں کے ٹرانسفارمر نہیں بن سکتا ،سیپکو اہلکار کا بجلی صارفین کو جواب ،صارفین کی شکایت پر سی ای او بھی مذکورہ اہلکار کے سامنے بے بس بن گیا ،صارفین حیران، تفصیلات کے مطابق سکھر الیکٹرک پاور کمپنی سیپکو کے اہلکار ادارے میں چیف ایگزیکٹو افسر سے بھی بااختیاربن گئے ہیں اور سیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر
بھی ان کے سامنے بے بس لاچار اور مجبور بن گئے ہیں جس کی واضح مثال گذشتہ روز سکھر میں دیکھنے آئی سکھرکیعلاقیریس کورس روڈ پر گذشتہ روز بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا جسکی اطلاع علاقے کے بجلی صارفین نیسیپکو حکام کو دی جس پر سیپکو اہلکار ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے لیکن دو دن گذر جانے کے بعد بھی وہ ٹرانسفارمر دوبارہ نہ لگ سکا جس پر صارفین نے سیپکو اہلکاروں سے رابطہ کیا تو انہوں نے ٹرانسفارمر لگانے کے عیوض پندرہ سے بیس ہزار روپے کی رقم طلب کی جس کی شکایت صارفین کی جانب سے سی ای او ،ایس ای اور دیگر سیپکوحکام کو بھی کی گئی لیکن سیپکو چیف نے نہ کوئی ایکشن لیا اور نہ ہی کوئی کاروائی کی جس پر صارفین نے دوبارہ سیپکواہلکاروں سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ تو سیپکو چیف ہیں اگر وزیراعظم عمران خان سے بھی کرتے تو پیسے دینے پڑتے ہیں جس پر صارفین نے پیسے دینے پر رضامندی ظاہر کر دی اور علاقے سے چندہ جمع کرکیسیپکو اہلکاروں کوادائیگی کی جس کے بعد دودنوں تک نہ لگنیوالا ٹرانسفارمر ایک گھنٹے تک لگ گیا اورعلاقے کی بجلی بحال۔ہوسکی سیپکو اہلکاروں اور ان کی کمپنی کے سربراہ کے رویئے پر سیپکو کے لاکھوں صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کی شکایت پر سی ای او بھی مذکورہ اہلکار کے سامنے بے بس بن گیا