پشاور(آن لائن) شادی ہالز کھلنے کے بعد چاولوں کی قیمتوں میں 35روپے جبکہ چینی کی قیمتوں میں6روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے شادی ہالز کے کھلنے کے ساتھ ہی چکن کی قیمت گزشتہ روز شہر میں 187روپے فی کلو رہی چاول نئے سیلہ 140روپے
سے 148روپے فی کلو ، چاول درجہ اول 145روپے سے 160روپے فی کلو ، چاول درجہ دوئم 140روپے سے 145روپے ، چاول تیسرے درجے کے 135سے 150روپے فی کلو ہو گئے ہیں۔ چاولوں کی قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ ہو ل سیل مارکیٹ میں چینی 92روپے فی کلو سے 94روپے فی کلو جبکہ پرچون مارکیٹ میں 96روپے فی کلو سے 100روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے شادی ہالز کے کھلنے کے ساتھ ہی چاولوں ، چکن سمیت اس کاروبار سے وابستہ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ جبکہ شادی ہالز کی انتظامیہ نے بکنگ کی فیس میں بھی اضافہ کردیا ہے ۔