لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ بشریٰ کو گرفتار کر لیاگیا۔ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ قلعہ ستار شاہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھی، ملزم عابد علی کی اہلیہ کو مانگا منڈی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
عابد علی اور اس کی بیوی اکیلے ہی قلعہ ستار شاہ سے فرار ہوئے تھے اور اپنی بیٹی کو اکیلے ہی چھوڑ گئے تھے، پولیس نے ان کی بیٹی کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ملزم کی اہلیہ سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،خاتون نے ملزم شفقت کی جانب سے دیے گئے اعترافی بیان کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے گرفتار ہونے والی خاتون بشریٰ کی ملزم عابد ملہی سے یہ دوسری شادی تھی۔ ملزم عابد کی اہلیہ تحصیل تاندلیہ والا، ضلع فیصل آباد کی رہائشی ہے۔مرکزی ملزم عابد ملہی کی خاتون بشریٰ سے ایک بیٹی ہے جبکہ سابق شوہر سے اس کے چار بچے ہیں۔