اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں معصوم بچے دیہاڑی پر مل جاتے ہیں اور ان کا ایک ہزار تک کرایہ وصول کیا جاتا ہے ۔ اسلام آباد میں 6ماہ سے ایک سال تک کا بچہ دیہاڑی پر دیا جاتا ہے ۔ سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں بھکاری مافیا سرگرم ہے اور اپنے قدم مضبوط کر لیے ہیں
بھکاری مافیا والدین سے 6 ماہ سے ایک سال کا بچہ 8 گھنٹوں تک کیلئے کرائے پر حاصل کرتے ہیں اور بچے کو ساتھ رکھ کر بھیک مانگی جاتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مافیا بہت طاقتور ہے یہ بچے کا 8گھنٹے کا کرایہ 1ہزارتک وصول کرتے ہیں۔ دوسری جانب سیکرٹری داخلہ برائے پارلیمانی امور شوکت علی نے بتایا ہے کہ بھکاریوںکا ایک گینگ پکڑا گیا ہے جس میں آٹھ پولیس اہلکار ملوث پائے گئے ۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اسلام آباد میں گداگری کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا ، سیکرٹری داخلہ برائے پارلیمانی امور شوکت علی نے کہاکہ یہ ایک سماجی برائی ہے اسلام میں بھی منع فرمایا گیا ،بھیک مانگنے والوں کے خلاف مجاہد فورس تشکیل دی ہے،یہ فورس ان بھکاریوں کو پکڑ کر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے ،ان بھکاریوں خلاف ایف آئی آر درج کی جاتی ہے ،ایکٹ کے مطابق ان بھکاریوں کے خلاف تین سال سے کم سزا دی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک گینگ پکڑا گیا ہے اس میں پولیس کے آٹھ اہلکار ملوث پائے گئے ،ان آٹھ پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا اور انکوائری کے بعد اب وہ جیل میں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دوہزار انیس میں سات ہزار دو سوانچاس لاگو کو پکڑا گیا ،دوہزار بیس میں دس ہزار سے زائد بھکاریوں کو پکڑا گیا ہے