اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے، بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم تمام بسوں کا
جائزہ لے گی، ان کے جائزہ لینے کے بعد سروس کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا، واضح رہے کہ بی آر ٹی بس سروس کے آغاز کے بعد بسوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات سامنے آئے جس سے عوام کی زندگیوں کو خطرات لاحق تھے۔