رحیم یارخان (این این آئی) رحیم یار خان کے قریب موٹر وے پر چلتی بس میں آگ لگ گئی، 45 مسافروں نے چلتی بس سے چھلانگیں لگاکر اپنی جان بچائی ریسکیو ذرائع کے مطابق بھونگ روڈ جمالدین والی کے قریب،
آگ لگنے سے مسافر بس جل کر راکھ ہوگئی، باجوڑ سے کراچی جانیوالی بس میں موٹر وے پر ٹائر برسٹ ہونے کے بعد آگ لگ گئی ،مسافروں نے بس سے چھلانگیں لگاکراپنی جان بچائی، بس میں45 مسافرسوار تھے ۔