اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

اعتراف جرم کرنیوالے شفقت کی گرفتاری کس طرح عمل میں آئی ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 15  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے کیس میں  گرفتار ملزم شفقت نے گزشتہ روز اعتراف جرم کرلیا،اس کی گرفتاری کیسے عمل میں آئی ، اس حوالے سے نجی ٹی وی جی این این نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزم عابدعلی کے ساتھ رابطوں میں جو نمبر ملے تھے۔

پولیس ان نمبرز پر بھی کام کر رہی تھی ان میں سے دو ایسے نمبرز سامنے آئے جن پر سب سے زیادہ رابطے تھے۔ان میں سے ایک سم فیصل اور دوسری سم امانت نامی شخص کے نام سے تھی جو ضلع اوکاڑہ کے رہنے والے تھے ۔پولیس نے انہیں 3 روز قبل پکڑا اور ان سے تفتیش کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ فیصل اور امانت کے نام سے نکلی ہو ئی سمیں شفقت استعمال کر رہا ہے ،شفقت جو کہ دیپالپور کا رہائشی تھا اس کے اپنے نام پر بھی پانچ سمیں تھیں جن میں دو جاز، ایک ٹیلی نار ، ایک یو فون اور ایک زونگ کی تھی ۔ شفقت اکثر فیصل سے رابطے میں رہتا تھا ، شفقت نے اپنی موبائل سم فیصل کے موبائل میں ڈالی تھی،ذرائع کے مطابق فیصل اور امانت سے تفتیش کے بعد ان دونوں کے ذریعے شفقت کو ٹریس کیا گیا اورپولیس نے ان دونوں کی مدد سے شفقت کو بلوایا اور پولیس نے ان کے ذریعے شفقت کو دھرلیا ۔ بعدازاں پولیس نے کامیابی ملنے پر ان دونوں افراد کو رہا کردیا جنہوں نے شفقت کو گرفتار کروانے میں پولیس کی مدد کی تھی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…