ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

میں انگلینڈ رات کو چار بجے بھی باہر نکلتی رہی ہوں، مجھے کبھی ڈر نہیں لگا کہ میرے ساتھ کچھ ہو جائے گا، موٹر وے سانحہ پر گورنر پنجاب کی اہلیہ کا حیرت انگیز بیان

datetime 13  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور کی اہلیہ نے موٹر وے کیس پر مذمت کا اظہار کیا ہے، پروین سرور نے کہا کہ عورت مجبوری کی صورت میں رات کو گھر سے نکل سکتی ہے، ظلم دینے والوں کو زندگی بھر کی سزا دینی چاہیے، انہوں نے کہاکہ ملک میں سات سالہ

بچی کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا آزاد پھرتا رہتا ہے، سخت سزائیں دی جائیں گی تو سڑکیں محفوظ ہوں گی۔ یہاں جو ظلم کرنے والا ہوتا ہے اسے پکڑا نہیں جاتا، گورنر پنجاب کی اہلیہ نے کہا کہ ہمارا قانون اتنا سخت ہونا چاہیے کہ جب ہماری مائیں بہنیں گھر سے نکلیں تو وہ محفوظ ہوں۔ انہوں نے کہا کے اس طرح کا واقعہ اگر بیرون ملک ہوتا ہے تو وہ اس انسان کو عمر قید کی سزا سنا دیتے ہیں۔ یہاں پر ظلم کرنے والا پکڑا نہیں جاتا ہماری بچیوں، ماؤں بہنوں کو کہا جاتا ہے کہ چپ رہیں بدنامی ہو گی۔ ہم نے سب کو محفوظ بنانا ہے۔ میں جب انگلینڈ میں رہتی تو پانچ دن سرور صاحب لندن میں رہتے تھے میں اکیلی ہوتی تھی جب رات کو ساس سسر کی طبیعت خراب ہو جاتی تھی تو میں چار بجے، چھ بجے بھی گھر سے نکلتی تھی اور وہاں جا کر ڈاکٹر کو بلانا یہ سب کچھ کرتی تھی، بعض دفعہ بچے کی بیماری کی وجہ رات کو ہسپتال جانا پڑتا تھا لیکن مجھے کبھی بھی اس چیز کا ڈر نہیں تھا کہ میں اکیلی ہوں، میں جا رہی ہوں میرے ساتھ کیا ہو گا، مجھے پتہ تھا کہ ہمارے پولیس آفیسرز ادھر ہیں، ہمارے ہاں کیمرے لگے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…