لاہور( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سانحہ موٹروے کے ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنے کے امکانات پیدا کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
پوری قوم موٹروے واقعے پر افسردہ ہے اور کسی بھی واقعے میں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنا ظلم ہے۔جب کہ موٹروے واقعے میں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنے کے امکانات پیدا کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ قانون کی عملداری نہیں ہے۔مقدمے میں وقوعہ کو 4 بجے کا بنا رہے ہیں اور موٹروے واقعے سے متعلق ڈولفن اہلکاروں کا بیان بھی آ گیا ہے۔لیکن حکومت کی پالیسی کہاں ہے؟۔رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو جس کام پر توجہ دینی چاہئیے وہ نظر انداز ہے،سی سی پی او غیر مناسب گفتگو کرنے کے عادی ہیں جب کہ حکومت نے انکوائری کروانے کی بجائے آئی جی ہی تبدیل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی او کی وہ گفتگو جس کی پوری قوم مخالفت کر رہی ہے۔سی سی پی او کو بلدیاتی انتخابات جیتنے کے لیے لگایا گیا ہے۔ یہاں موٹروے واقعے میں حکومت اور پولیس کا اپنا ریکارڈ آپس میں نہیں ملتا۔