’پب جی‘ گیم کے شوقین نوجوان نے اپنے دادا کی لاکھوں روپے کی پنشن اڑا دی

9  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)’پب جی‘ گیم کے شوقین نوجوان نے اپنے دادا کی لاکھوں روپے کی پنشن اڑا دی ، پوتے نے پب جی گیم کھیلنے کے لیے داد کی لاکھوں روپے پینشن اڑادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پب جی گیم کی لت میں مبتلا 15 سالہ نوجوان نے گیم کھیلنے کے لیے رقم کی

ادائیگی کے لیے دادا کےپینشن اکاؤنٹ کا استعمال کیا اوراکاؤنٹ میں موجود پینشن کی رقم کے 2 لاکھ 34 ہزار روپے گیم کے لیے ادا کردیے۔دہلی پولیس کے سائبر سیل کا کہنا ہے کہ نوجوان کئی ماہ سے پب جی گیم کھیلنے کے لیے رقم کی ادائیگی کے لیے اپنے دادا کا پینشن اکاؤنٹ استعمال کررہا تھا جس سے اس نے مسلسل ادائیگیاں کیں۔دہلی پولیس کے مطابق واقعے کا پتا اس وقت چلا جب اکاؤنٹ ہولڈر کو موبائل فون پر اکاؤنٹ سے رقم کٹنے کا میسج موصول ہوا جس میں اکاؤنٹ سے 2500 روپے کٹوتی کی اطلاع دی گئی اور اکاؤنٹ میں بقیہ رقم صرف 275 روپے تھی۔میسج دیکھنے پر اکاؤنٹ ہولڈر نے بینک سے رابطہ کیا اور اکاؤنٹ میں موجود 2 لاکھ 34 ہزار روپے ٹرانسفر ہونے سے متعلق بتایا۔پولیس کے مطابق شکایت کنندہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ اس نے اپنے اکاؤنٹ سے کوئی ٹرانزکشن نہیں کی تاہم پولیس کی تحقیقات پر پتا چلا کہ متعلقہ اکاؤنٹ سے 2 ماہ کے اندر 2 لاکھ 34 ہزار 297 روپے کی ٹرانزکشنز کی گئی ہیں جس پر مزید تحقیقات کی گئیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ٹرانزکشن 23 سالہ پنکج کمار کے ایک رجسٹرڈ اکاؤنٹ کے ذریعے کی جس پر پولیس نے پنکج کمار کو گرفتار کرلیا، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ایک دوست نے آئی ڈی اور پاسورڈ بناکر رقم ٹرانسفر کرنے کا کہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پنکج کمار سے تفتیش میں پتا چلا کہ اس کا دوست متاثرہ شخص کا پوتا ہے جس کو حراست میں لے لیا گیا اور اس نے دوران تفتیش پب جی گیم کی ادائیگی کے لیے دادا کا اکاؤنٹ استعمال کرنے کا بھی اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ رقم کی منتقلی کے بعد وہ اپنے دادا کے موبائل سے بینک سے موصول ون ٹائم پاسورڈ ڈیلیٹ کردیا کرتا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…