راولپنڈی (آن لائن )راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ای کامرس 50 ارب روپے سے زائد کی مارکیٹ ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے آئی ٹی سیکٹر واحد شعبہ ہے جو گزشتہ پانچ سال میں
بیس سے چالیس فیصد اضافہ ظاہر کر رہا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ، موبائل ایپ اور ای شاپس نے انقلاب بھرپا کر دیا ہے ای کامرس پالیسی فریم ورک کی منظوری خوش آئند ہے ، حکومت ای کامرس کے فروغ کے لئے مزید سہولیات اور اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی معیشتیں کرونا سے شدید متاثر ہوئی ہیں پاکستان میں بھی اس کے اثرات ہیں تقریبا 40 فیصد ایکسپورٹ متاثر ہوئی ہیں، لاجسٹکس اور سکلز میں سرمایاکاری کرنا ہو گی، پرائیوٹ سیکٹر کو آگے لانا ہو گا اور ڈیجیٹل رابطوں کو بڑھانا ہو گاای کامرس کے فروغ کے لئے ڈیجیٹل پے منٹ نظام کو ترویج دینا ہو گی۔