پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

احتساب عدالت کا میر شکیل الرحمن کے فون اور ریکارڈ واپس کرنے کا حکم

datetime 4  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے نجی پراپرٹی خریداری ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر اِن چیف میر شکیل الرحمن سے لیے گئے فون اور ریکارڈ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی نے کیس کی سماعت کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قبضے میں لیے گئے موبائل فون اور دستاویزات کا فرانزک آڈٹ کرانا ہے۔

میر شکیل الرحمن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ 36 سال پرانیمعاملے کا تمام ریکارڈ ریفرنس کے ساتھ ہے، یہ اغواء برائے تاوان یا دہشت گردی کا مقدمہ نہیں کہ فون کا فرانزک ہو۔عدالت نے سوال کیا کہ معاملہ 1986ء کا ہے تو آج فون کے فرانزک کی کیا ضرورت ہے؟ کوئی تازہ ثبوت ہو تو موبائل لیا جائے، اب اس میں سے کیا نکالنا ہے؟نیب کے پراسیکیوٹر موبائل فون کے فرانزک کے لیے عدالت کو مطمئن نہ کر سکے جس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے موبائل فون اور دیگر اشیاء واپس کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مقدمے میں نامزد سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔جج اسد علی نے حکم دیا کہ نواز شریف کے وارنٹِ گرفتاری وزارتِ خارجہ کے ذریعے لندن بھجوائے جائیں، وارنٹِ گرفتاری بھجوا کر رپورٹ عدالت کو دی جائے۔احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی نے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔  لاہور کی احتساب عدالت نے نجی پراپرٹی خریداری ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر اِن چیف میر شکیل الرحمن سے لیے گئے فون اور ریکارڈ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی نے کیس کی سماعت کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قبضے میں لیے گئے موبائل فون اور دستاویزات کا فرانزک آڈٹ کرانا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…