بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میڈیا آزاد ہے، ہمارے دور میں صرف ایک صحافی کو اٹھایا گیا، الجزیرہ کو انٹرویو میں وزیراعظم نے حیرت انگیز بات کہہ ڈالی

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر میڈیا پر کوئی پابندی نہیں ہے، ہماری حکومت اظہار آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے، یہاں میڈیا آزاد ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے حکومت اور وزراء ہیں جو خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں نا کہ میڈیا،کچھ صحافی دعویٰ کرتے ہیں کہ ممکنہ طور پر ایک صحافی کو

کچھ گھنٹوں کیلئے اٹھایا گیا تھا لیکن ہم نہیں جانتے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔اس طرح وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ ہمارے دور میں ایک صحافی کو اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے اتنی تنقید کا خندہ پیشانی سے سامنا نہیں کیا جتنا میری حکومت نے کیا، تنقید پر مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن میری حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا ہے،وزیراعظم نے کہاکہ اپنی زندگی کے بیس سال میں نے انگلینڈ میں گزارے ہیں، میں جانتاہوں کہ اظہار آزادی رائے کیا ہوتاہے، کچھ چیزیں جو میرے اور حکومتی وزراء کے خلاف میڈیا میں سامنے آئیں اگریہ سب کچھ انگلینڈ میں ہوا ہوتا تو ہم نے ملین ڈالرز کے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہونا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ ، پینے کے صاف پانی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کو درپیش صاف پانی، ٹرانسپورٹ کے مسائل اور صحت و تعلیم کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا جبکہ زیر التوا اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس منصوبے سے متعلقہ معاملات اور ان کے حل پر بھی غور ہوا ۔چئیرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس منصوبے کی تکمیل، انتظام اور ٹرانسپورٹ

سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے اسلام آباد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیاگیا ۔وفاقی دارالحکومت میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ غازی بروتھا سے اسلام آباد کو پانی سپلائی کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنانے پر بھرپور توجہ دی جائے۔ اس ضمن میں صحت اور تعلیم کی

سہولیات میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں بغیر کسی منصوبہ بندی آبادی کے پھیلاؤ کے مسئلے کے حل پر ترجیحی بنیادوں پر غور کیا جائے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ گرین ایریاز کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے لہذا اس حوالے سے تجاوزات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر برائے داخلہ مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی علی نواز اعوان، ایم این اے راجا خرم شہزاد، چئیرمین سی ڈی اے و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…