کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی تسلسل برقرار رہااور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم ساڑھے 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 353 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے 100 انڈیکس 42 ہزار 188 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ ٹریڈنگ آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری
میں بھرپور دلچسپی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے مزید353.26پوائنٹس کے اضافے سے 42188.11پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ73.34فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 80ارب 10کروڑ47لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 9.85فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری یکھنے میں آئی جس کے باعث گزشتہ کئی روز سے جاری تیزی کا رجحان برقرار رہا اورنڈیکس دوران ٹریڈنگ 42212پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعدازاں 42200پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 353.26فیصد اضافے سے 42188.11پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس93.77پوائنٹس کے اضافے سے18031.79پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس303.31پوائنٹس کے اضافے سے29780.50پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز439کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 322کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 97میں کمی اور20میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر78کھرب65ارب 6کروڑ41لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز846روپے کے اضافے سے12133روپے اورفلپ موریس 73.89روپے کے اضافے1775روپے ہوگئی جب کہ پریمیئر شوگر 26.93روپے اورسیپ ہائر فائبراسماعیل انڈسٹریز 25.68روپے کی کمی سے339.01 روپے ہوگئی۔