پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

جنید جمشید کی جائیداد کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی

datetime 3  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق نامور نعت خواں مرحوم جنید جمشید کی تیسری اہلیہ نے جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر کیا تھا جس کی پندرہ اگست کے بعد دو ستمبر کو دوبارہ سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ نے جنید جمشید کی اہلیہ کی درخواست پر مرحوم کی جائیدا د منتقلی اور فروخت پر پابندی کے حکم امتناع میں مزید توسیع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مرحوم جنید جمشید کی تیسری اہلیہ

نے جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔اسلام آباد کی رہائشی جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفر کی جانب سے جائیداد میں حصے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔درخواست گزار رضیہ مظفر کا کہنا ہے کہ جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009 میں شادی ہوئی، جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچے جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہے ہیں۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو 2 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ درخواست کے فیصلہ تک جائیداد فروخت یا منتقل نہیں ہو سکے گی۔یاد رہے کہ دسمبر 2016 میں جنید جمشید پی آئی اے کے چترال سے اسلام آباد جانے والے طیارے میں سوار تھے تاہم بدقسمت طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا جس میں جنید جمشید سمیت طیارے میں سوار تمام 48 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔  پاکستان کے سابق نامور نعت خواں مرحوم جنید جمشید کی تیسری اہلیہ نے جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر کیا تھا جس کی پندرہ اگست کے بعد دو ستمبر کو دوبارہ سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ نے جنید جمشید کی اہلیہ کی درخواست پر مرحوم کی جائیدا د منتقلی اور فروخت پر پابندی کے حکم امتناع میں مزید توسیع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مرحوم جنید جمشید کی تیسری اہلیہ نے جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔اسلام آباد کی رہائشی جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفر کی جانب سے جائیداد میں حصے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…