اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام کیلئے خوشخبری، آٹا سستا ہونے کا امکان

datetime 3  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد /کراچی(این این آئی) درآمدی گندم کا دوسرا بحری جہاز یوکرائن سے 60 ہزار میٹرک ٹن گندم لیکر کراچی پورٹ پہنچ گیا۔وزارت غذائی تحفظ کے حکام کے مطابق درآمدی گندم کا دوسرا بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا جس میں یوکرائن سے 60 ہزار میڑک ٹن گندم

لائی گئی ہے، درآمدی گندم کے معیار کی چیکنگ کی جائے گی، کوالٹی چیک کے بعد درآمدی گندم کو ریلز کرنے کی اجازت دی جائے گی۔وزارت غذائی تحفظ کے ملک میں اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار میڑک ٹن گندم آ چکی ہے، پہلے جہاز کے ذریعے آنے والی 60 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ترسیل ہوچکی ہے ،ابھی تک ملک میں آنے والی درآمدی گندم نجی شعبے نے درآمد کی ہے، درآمدی گندم کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوچکی ہے ، آٹا مزید سستا ہونے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق درآمدی گندم کے بعد کراچی میں گندم 200 روپے فی من سستی ہوئی، آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی آچکی ہے ،مزید 60 ہزار ٹن درآمدی گندم مارکیٹ میں آنے سے آٹا 3 روپے فی کلو سستا ہونے کی توقع ہے، درآمدی گندم کا تیسرا جہاز 8 ستمبر کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…