اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 43.7روپے جبکہ قیمت فروخت 44.2روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 44.8روپے اور قیمت فروخت 45.6روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے ،قطری ریال قیمت خرید 44.25، قیمت فروخت 44.6روپے ہے ،برطانوی پائونڈ 220.5روپے قیمت خرید ، 224.5روپے
قیمت فروخت ہے ، دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔کاروباری دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں 17پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر5 ماہ کی کم ترین سطح 165 روپے 45 پیسے پر آگیا ہے ۔ گزشتہ جمعرات سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 2.98پیسے کمی آچکی ہے ۔