پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

قانون کے سامنے سب برابر ہیں، چاہے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج ہوں ، سرینا عیسیٰ یا پھر عاصم باجوہ ہوں،میری ضد ہے اب نواز شریف کب واپس آئیں ؟ مریم نواز نے خاموشی توڑ دی ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شر یف تین بار اس ملک کے وزیراعظم رہے لیکن ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، جھوٹے مقدمات کے باوجود نواز شر یف اور ان کی بیٹی عدالتوں میں پیش ہوسکتی ہے ، عمران خان سمیت ہر کسی کو

قانون کے سامنے جھکنا چاہئے ، میرے پا س کوئی سرکاری عہدہ یا پوزیشن نہیں تھی پھر بھی چھ ماہ ڈیٹھ سیل میں گزارے ، میری ضد ہے،میاں صاحب علاج کے بغیر واپس نہ آئیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران کا بیانیہ دو سال میں دفن ہوگیا ، نواز شریف کے جانے سے سی پیک کو کچھ نہ ہوا تو کسی او ر کے جانے سے بھی نہیں ہوگا ،سی پیک کا موجد نواز شریف ہے ، عاصم سلیم باجوہ کے خلاف انکوائری سے سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں ، یہ ایک انفرادی معاملہ ہےاس پر جواب دینا چاہئے ، نواز شریف 60ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ملک میں لایا ، نواز شریف کو ایک اقامہ پر نکال دیا گیا ، نواز شریف نے قانون کے سامنے خود کو سرنڈر کیا ، قانون کے سامنے سب برابر ہیں، چاہے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج ہوں ، سرینا عیسیٰ یا پھر عاصم باجوہ ہوں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ مس کنڈکٹ ہی تھا ، ارشد ملک نے خود اعتراف کیا ، ہم پر الزاماات میں سے تو چوہا بھی نہیں نکلا، جج ارشد ملک کے اعتراف پر مقدمہ ختم ہوجانا چاہئے ،میری ضد ہے، میاں صاحب علاج کے بغیر واپس نہ آئیں، نواز شریف کا علاج جیسے مکمل ہو گا اور حالت خطرے سے باہر ہو گی پاکستان واپس آئیں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…