پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پلازما کے ذریعے کتنے فیصد کورونا متاثرین کو  وینٹی لیٹرز پر جانے سے بچالیاگیا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 1  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے پلازما کی افادیت سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق پلازما کے ذریعے 92 فیصد مریضوں کو وینٹیلیٹرز پر جانے سے بچایا لیا گیا۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے کہا کہ پلازما دینے کے 48 گھنٹے بعد دیگر 80 فیصد مریضوں میں فوری بحالی دیکھی گئی۔ طبی ماہرین کے مطابق کووڈ 19 کے انتہائی متاثرہ افراد پر تمام دیگر

طبی تکنیک استعمال کی گئی لیکن مریضوں کی طبیعت میں بہتر نہیں آئی اور انہیں سانس لینے میں دشوار کا سامنا برقرار رہا۔ پورٹ میں زور دیا گیا کہ ‘کورونا سے جزوی اور انتہائی متاثرہ افراد کو ہی پلازما دینا چاہیے’۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں داخل ہونے کے پانچ دن میں پلازما دینے والے مریضوں میں بہت تیزی سے مثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ‘اس کے علاوہ وہ مریض جنہیں 7ویں روز یا وہ جو وینٹیلیٹرز پر تھے، جب انہیں پلازما دیا گیا تو مثبت نتائج کا گراف کم تھا’۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کووڈ 19 کے مریضوں کے ٹشووز کو نقصان ہونے سے پہلے پلازما دینے سے ان کی زندگی بچ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کووڈ 19 کی شرح اموات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 9 اپریل کو متاثرین کے لیے پلازما کے استعمال کی منظوری دی تھی۔اس ضمن میں ڈریپ نے ڈین اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ امراض اور بون میرو کی ٹرانسپلانٹیشن (این آئی بی ڈی) کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر شمسی کو پرنسپل تفتیش کار اور پروفیسر جاوید اکرم اور بیکھا رام کو بطور شریک تفتیش کار تعینات کیا تھا۔8 صفحات پر مشتمل پلازما (سی پی) تھراپی سے متعلق رپورٹ ڈریپ کو ارسال کردی گئی ہے جسے آئندہ چند ہفتوں میں عوام کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 29 سے 92 سال کی عمر کے پلازما وصول کنندگان میں 77.8 فیصد مرد اور 22.2 فیصد خواتین شامل تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 80 فیصد وصول کنندگان کی سانس 72 گھنٹوں کے اندر 80 فیصد سے بڑھ کر 95 فیصد ہوگئی تھی۔طبی ماہرین کے مطابق پلازما سے 92 فیصد وصول کنندگان کو وینٹیلیٹرز پر جانے سے بچایا اور 48 گھنٹوں کے بعد 80 فیصد میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق 20 فیصد مریض جاں بحق ہوئے جس میں 8 فیصد کو ہارٹ اٹیکآیا، 8 فیصد مریضوں کے اعضا جواب دے گئے تھے جبکہ وینٹیلیٹر سے وابستہ پیچیدگیوں کے باعث 4 فیصد زندگی کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق کہ پاکستان میں ہنگامی استعمال کی اجازت کے تحت پلازما کی اجازت دی جاسکتی ہے کیونکہ ابھی تک کورونا کا کوئی منظور شدہ علاج دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامات کے آغاز کے 3ـ5 دن کے اندر کووڈ 19 مریضوں کو پلازما دیا جاسکتا ہے۔اگر بات کی جائے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تو ملک میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 149 ہوگئی ہے جس میں سے 2 لاکھ 80 ہزار 970 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 298 کا انتقال ہوا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی اس

عالمی وبا کے 216 نئے کیسز اور 4 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 288 مریض صحتیاب ہوگئے، جس میں سندھ کے گزشتہ روز کے 121 کیسز بھی شامل ہیں۔صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 36 ہزار 118 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 879 ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…