جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنید میری بیٹی ڈاکٹر ماہا علی کو ساتھ کہاں لے کر گیا تھا ، اس کو کس چیز کی لت لگائی‎؟والد کے چونکا دینے والے انکشافات‎

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر ماہا علی کیس میں نیا موڑ آگیا، والد نے چونکا دینے والے انکشافات کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی زندگی کے خاتمے سے متعلق ان کے والد آصف نے کہا ہے جنید میری بیٹی کو دھمکیاں دیتا اور زدو کوب کرتا تھا ، شادی کی خبریں من گھڑت تھیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے میری چھوٹی بیٹی نے ڈاکٹر ماہا کی موت کے بعد

معاملات سے آگا ہ کیا ۔ جنید کی چھوٹی بہن مہوش کی میری بیٹی ماہا کیساتھ دوستی تھی جس نے جنید کیساتھ ملاقات کروائی ۔ وہ اسے اپنے ساتھ دوست عرفان قریشی کے گھر لے کر گیا ، اور اسے نشے کی لت لگائی ۔ ان کا گروہ لڑکیوں کو ورغلاتا ہے اور انہیںنشے کی عادت میں مبتلا کرتا ہے ۔ دوسری جانب ڈاکٹر ماہا کے دوست جنید نے ماہا کیس بارے اہم انکشافات کئے تھے۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہا کے والد سے پوچھا جائے کہ ان کی بیٹی کے پاس قیمتی آئی فون کہاں سے آیا۔ جب فون اس کے پاس آیا تو ماہا کی جاب بھی نہیں تھی۔جنید نے کہا کہ ماہا کی جاب چار ماہ پہلے سے شروع ہوئی تھی۔ جنید نے اہم سوال اٹھایا کہ جو شخص کسی کو مارتا ہے یا برا سلوک کرتا ہے تو اس سے ایک دن پہلے تک کوئی بات نہیں کی جاتی۔ ماہا زندگی کا خاتمہ کرنے سے ایک دن قبل مجھ سے بالکل ٹھیک بات کر رہی تھی، ہم دونوں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ جنید نے انکشاف کیا کہ ماہا نے کبھی تابش نامی نوجوان کا ذکر نہیں کیا۔ ان دونوں کے تعلق کے بارے میں مجھے ماہا کے بھائی نے بتایا۔ جنید نے کہا کہ ماہا کا کہنا تھا کہ میری والد سے پراپرٹی کے معاملے پر لڑائی چل رہی ہے۔ جنید کا کہناہے کہ ماہا کے بھائی نے اسے اس واقعہ کے بارے میں بتایا جیسے ہی مجھے پتہ چلا میں فوراً ہسپتال پہنچ گیا، میں پوری رات ان کے ساتھ رہا۔ جنید نے بتایا کہ میں نے ڈاکٹر ماہا کے والد کو کہا کہ بلیڈنگ ہو رہی ہے اس لئے چھیپا سے غسل کرا لیتے ہیں، جنید نے کہا کہ ایمبولینس سے لے کر کفن تک سارے اخراجات میں نے اٹھائے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…