جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سانحہ صفورا کی تفتیش مکمل ،تفصیلات جاری

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) انچارج کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کے لیے دہشت گردوں نے 7میٹنگز کیں ۔سانحہ صفوراکی منصوبہ بندی 2ماہ قبل کی گئی اور دہشت گردوں نے 5بار ریکی کی ۔4ملزموں نے بس میں کھڑے رہ کر فائرنگ کی ۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ سانحہ صفورا سے متعلق قائم جے آئی ٹی نے ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی ہے ۔کراچی اور حیدر آباد میں طاہر منہاج ہی دہشت گرد گروہ کا سربراہ تھا ۔طاہر منہاج کا تعلق القاعدہ سے ہے ۔انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں نسے ملنے والا اسلحہ انتہائی خطرناک اور مہلک ہے ۔دہشت گردوں کے قبضے سے 7پستول ،2کلاشنکوف ،7لیپ ٹاپ اور 2گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا کے لیے دہشت گردوں نے 7میٹنگز کیں ۔جبکہ واقعہ کی منصوبہ بندی 2ماہ قبل کی گئی اور دہشت گردوں نے 5بار ریکی کی ۔4ملزموں نے بس میں کھڑے ہو کر معصوم شہریوں کو اپنا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ ملزمان سبین محمود کے قتل میں بھی ملوث ہیں ۔سانحہ صفورا میں ملوث مفرور دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…