لاہور(این این آئی) محکمہ ایکسائز نے بغیراپوائنٹمنٹ گاڑی ٹرانسفر اوررجسٹر نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔گاڑی رجسٹرڈ، ٹرانسفر کرانے اور پراپرٹی ٹیکس کی تفصیلات کے لیے اپوائنٹمنٹ لینا لازمی قراردے دیا گیا۔محکمہ ایکسائز نے مینول سسٹم ختم کر کے صرف اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم پر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے دفاتر میں کاؤنٹرز اور اپوائنٹمنٹس بڑھا دی گئیں،
محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکس ادائیگی بھی آن لائن سسٹم سیکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی جی ایکسائز چوہدری مسعودالحق کا کہنا ہے کہ اب حکومت کی جانب سے دفاتر مکمل کھولنے کے بعد آن لائن سسٹم کو مکمل طور پر اپلائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کسی بھی دفتر میں بغیر اپوائنٹمنٹ والے کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، کسی شہری کی گاڑی ٹرانسفر اور رجسٹرنہیں ہوگی،شہریوں کو سہولت دینے کے لیے صوبہ بھر کے دفاتر میں اپوائنٹمنٹ کا دورانیہ 16 منٹ سے کم کرکے 7 منٹ کر دیا گیا ہے جبکہ تمام دفاتر میں کاؤنٹرز بھی بڑھا دیئے گئے ہیں۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی وصولی بھی ایک ماہ پہلے روک دی گئی تھی، صرف ای پے کے ذریعے وصولی کا حکم دیا گیا تھا، اپوائنٹمنٹ سسٹم سے ایک تو نظام میں شفافیت آئے گی، دوسرا ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوجائے گا۔ محکمہ ایکسائز نے بغیراپوائنٹمنٹ گاڑی ٹرانسفر اوررجسٹر نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔گاڑی رجسٹرڈ، ٹرانسفر کرانے اور پراپرٹی ٹیکس کی تفصیلات کے لیے اپوائنٹمنٹ لینا لازمی قراردے دیا گیا۔محکمہ ایکسائز نے مینول سسٹم ختم کر کے صرف اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم پر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے دفاتر میں کاؤنٹرز اور اپوائنٹمنٹس بڑھا دی گئیں، محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکس ادائیگی بھی آن لائن سسٹم سیکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔