نئی دہلی(آن لائن)) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں
ایل او سی پر پیر کی صبح قریب دس بجکر پندرہ منٹ پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔ بھارتی فوج نے اس حملے کا بھر پور اور موثر جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بھارت آئے روز سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرتا رہتا ہے۔