یکساں نظام تعلیم سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

7  اگست‬‮  2020

لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم سے ہی معاشرے میں امتیازی سلوک کو ختم کیا جا سکتا ہے،تعلیم ہی کے ذریعے اصل ترقی ممکن ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدار ت پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا ء شفقت محمود، سینیٹر شبلی فراز، حماد اظہر، مشیر مرزا شہزاد اکبر، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزداد، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس، وزیر خزانہ مخدوم حاشم جواں بخت، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری پنجاب اور سینئر افسران نے

شرکت کی۔صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اجلاس کو صوبہ پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور نئے منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوے کہا کے تعلیم ہی کے ذریعے اصل ترقی ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے صوبہ پنجاب کی طرف سے اساتذہ کی ٹریننگ، یکساں نظام تعلیم کے لیے اقدامات اور متعلقہ قانونی اصلاحات کو سراہا۔وزیر اعظم نے سکولوں میں سہولیات مہیا کرنے کی خاص تاکید کی۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے یکساں نظام تعلیم سے ہی معاشرے میں امتیازی سلوک کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…