جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ریسٹورنٹس، تھیٹرز اور سینما گھر کھولنے اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کے فیصلے نے حکومت کی ترجیحات کا تعین کردیا، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا تہلکہ خیز ردعمل

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) 10 اگست سے ریسٹورنٹس، تھیٹرز اور سینما گھر کھولنے اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کے فیصلے نے حکومت کی ترجیحات کا تعین کردیاحکومت نے واضح کردیا کہ قوم کیلیے تعلیم سے زیادہ اہم تھیٹرز اور سینما گھر ہیں اور تعلیم ہماری آخری ترجیح ہے۔ 15ستمبر کو سکول کھولنے کے فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی حکومت فیصلہ پر نظر ثانی کرے ان خیالات کا اظہار

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی اور ڈویژنل صدر ایپسما راولپنڈی ابراراحمد خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ 5ماہ سے بند نجی تعلیمی ادارے جن مشکلات سے گزر رہے ہیں حکومت کو اس کا ادراک تک نہیں کورونا کے کیسز میں غیر معمولی کمی سے تمام نجی تعلیمی ادارے 5 اگست کو ہونے والے بین الصوبا ئی وزراء کے اجلاس سے امیدیں لگائے بیٹھے تھے کہ شائد سکولز جلد کھول دیئے جائیں گے مگر حکومتی اعلان سے سکولز مالکان اور والدین میں مایوسی بڑھی۔ انھوں نے کہا کہ کورونا نے سب سے زیادہ نجی تعلیمی شعبہ کو متاثر کیا اداروں کومشکلات سے نکالنے کے لئے حکومت پالیسی بنانے میں بری طرح ناکام نظر آئی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی ادارے جلد سے جلد کھولے جائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر بحال ہوں کلاس نہم اور دہم کے طلبا کا تعلیمی سیشن بھی ضائع ہونے کا امکان بڑھ گیاانہوں نے کہا کہ 17 اگست سے میٹرک بورڈز کی کلاسز شروع کرنے کی اجازت دی جائے نیز کلاس نہم کے طلبا کی رجسٹریشن تاریخ میں 30ستمبر تک توسیع کی جائے۔ 10 اگست سے ریسٹورنٹس، تھیٹرز اور سینما گھر کھولنے اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کے فیصلے نے حکومت کی ترجیحات کا تعین کردیاحکومت نے واضح کردیا کہ قوم کیلیے تعلیم سے زیادہ اہم تھیٹرز اور سینما گھر ہیں اور تعلیم ہماری آخری ترجیح ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…