اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بنی گالہ کےانتہائی معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے استعفے یا ہٹائے جانے کی باتیں ہوائی ہیں اور وہ کہیں نہیں جارہے ۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بعض چینلز پر خبر چلی کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی عثمان بزدار سے استعفی طلب کر لیا ہے مگر جب میں نے بنی گالہ میں رابطہ کیاتو جواب
ملا کہ یہ سب غلط اور بھیانک پراپیگنڈا ہے جو ان لوگوں نے پھیلا یا ہے جو وزیراعلی کی جگہ لینے کے خواہشمند ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کیخلاف کرپشن کے تمام الزامات کی تحقیقات کرائی اور کسی ایک الزام میں بھی سچائی نہیں ۔ یاد رہے کہ ایک ٹاک شو میں خبر دی گئی تھی جو بعد میں سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائر ہو گئی تھی ۔